Shaikh Saadi Quotes in Urdu

توبہ کرنا آسان ہے لیکن گناہ چھوڑنا مشکل ہے
(شیخ سعدی)

دوست وہ ہے جو دوست کا ہاتھ اس کی پریشانی اور تنگی میں پکڑتا ہے
(شیخ سعدی)

انسان بھی کیا چیز ہے دولت کمانے کے لیے اپنی صحت کو دیتا ہے اور پھر صحت کو واپس لانے کے لیے اپنی دولت ہوتا ہے
(شیخ سعدی)

انسان بھی کیا چیز ہے مستقبل کو سوچ کر اپنا حال ضائع کرتا ہے پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کر کے روتا ہے
(شیخ سعدی)

انسان بھی کیا چیز ہے جیتا ایسے ہے جیسے کبھی مرنا ہی نہیں ہے اور مرا ایسے جاتا ہے جیسے کبھی جیا ہی نہیں
(شیخ سعدی)

عاجزی میں کامیابی ہے
(شیخ سعدی)

تکبر میں ناکامی ہے
(شیخ سعدی)

سچ میں خوشی ہے اور جھوٹ میں پریشانی ہے
(شیخ سعدی)

صبر میں برکت ہے اور غصے میں نقصان ہے
(شیخ سعدی)

گناہ میں بیماری اور استغفار میں شفا ہے
(شیخ سعدی)

میں رب سے ڈرتا ہوں اور رب کے بعد اس شخص سے ڈرتا ہوں جو رب سے نہیں ڈرتا
(شیخ سعدی)

اے دل اگر تو واضح اختیار کر لے تو ساری دنیا کی مخلوق تمہاری دوست بن جائے گی
(شیخ سعدی)

عورتوں سے مشورہ کرنا تباہی کا باعث ہے
(شیخ سعدی)

یہ ضروری نہیں جو خوبصورت ہو وہ خوبصورت بھی ہو کام کی چیز اندر ہوتی ہے باہر نہیں
(شیخ سعدی)

کسی کونے میں بیٹھا زبان بریدہ گونگا :بہرا شخص اس آدمی سے بہتر ہے جس کی زبان قابو میں نہ ہو
(شیخ سعدی)

اپنے حصے کا کام کیے بغیر دعا پر بھروسہ رکھنا حماقت ہے اور اپنی محنت پر بھروسہ کر کے دعا سے گریز کرنا تکبر ہے
(شیخ سعدی)

اقوال عقل مندوں کے لیے ہیں نادانوں کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا
(شیخ سعدی)

کوئی شخص روزی اپنی لیاقت اور طاقت سے نہیں حاصل کرتا اللہ سب کا رازق ہے
(شیخ سعدی)

اگر روزی عقل سے حاصل کی جاتی تو دنیا کے تمام بے وقوف بھوکے مر جاتے
(شیخ سعدی)

Shaikh Saadi Quotes in Urdu

اچھی عادات کی مالکہ نیک اور پاک دامن عورت اگر فقیر کے گھر میں بھی ہو تو اسے بادشاہ بنا دیتی ہے
(شیخ سعدی)

جب اللہ تعالی تجھ پر مہربان ہے تو تو بھی اس کے بندوں پر مہربان ہو جا
(شیخ سعدی)

دنیا میں آنا آسان ہے لیکن اس سے چھٹکارا پانا مشکل
(شیخ سعدی)

تو نیک ہو اور لوگ تجھے برا کہیں یہ اس سے اچھا ہے کہ تو برا ہو اور لوگ تجھے نیک کہیں
(شیخ سعدی)

مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کو الفاظ نہیں بلکہ ان کے اپنے اعمال ہیں
(شیخ سعدی)

آدمی کے علم کا اندازہ تو ایک دن میں ہو جاتا ہے لیکن نفس کی خباثت کا پتہ برسوں میں بھی نہیں چل پاتا
(شیخ سعدی)

جو تجھ سے وابستہ نہیں تو اس سے وابستہ نہ ہو
(شیخ سعدی)

پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ شام کو گھر جاتے ہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لیے کوئی دانہ نہیں ہوتا
(شیخ سعدی)

انتظار ایک ایسی چیز ہے کہ انسان خود کرے تو اسے برا لگتا ہے اور اگر کوئی اس کے لیے کرے تو اسے اچھا لگتا ہے
(شیخ سعدی)

جب تک ہم خدا کی ذات سے رابطہ اور تعلق استوار نہ کریں گے تب تک زندگی کے (سلوٹیں) مشکلیں بھی دور نہیں ہوں گی
(شیخ سعدی)

ہیروں کو پرکھنا تو اندھیرے کا انتظار کریں دھوپ میں تو کانچ کے ٹکڑے بھی چمکتے ہیں
(شیخ سعدی)

بڑھاپے سے پہلے جوانی اور موت سے پہلے بڑھاپے کو غنیمت جانیے
(شیخ سعدی)

جو شخص اپنے ہر کام کو پسند کرتا ہے اس کی عقل میں خلل آجاتا ہے
(شیخ سعدی)

اقوال عقل مندوں کے لیے ہے نادانوں کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا
(شیخ سعدی)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top