Rizq Quotes in Urdu

اللّه پاک میرا رزق اتنا کشادہ کر دے میں تیری مخلوق کی مدد کر سکوں میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والوں میں رکھنا نہ کہ لینے والوں میں آمین
انسان رزق کے لیے دور دور تک جاتا ہے
مگر رزق دینے والے کو بھول جاتا ہے
لوگ تم سے جو چاہیے چھین لیں
تم سے تمہارا رزق کوئی نہیں چھین سکتا
خدا کو بھول گئے لوگ فکر روزی میں
رزق کا خیال ہے رزاق کا نہیں
رزق میں اضافہ ہونے لگے تو جھک جاو ڈر جاو کہیں مال کی آزمائش تو نہیں ہاتھ کھول دو دسترخوان وسیع کر دو اور عاجز ہو جاو رزق میں برکت چاہتے ہو تو اللہ کا شکر ادا کرو
اگر رزق کے بارے میں انسان کا یقین پرندوں جیسا ہو جائے تو پھر اس کو بھی
پرندوں کی طرح ہی روزی ملے
جو صبح اپنے گھونسلوں سے خالی پیٹ نکلتے ہیں اور بھرے پیٹوں کے ساتھ
رب کا شکر ادا کرتے ہوئے وآپس لوٹتے ہیں
رزق کا وعدہ ہے لیکن سبھی اس کے لیے پریشان رہتے ہیں
مغفرت کا وعدہ نہیں ہے لیکن کسی کو پروا ہی نہیں
رزق اور موت کا خوف نہ رکھو
یہ اختیار صرف ﷲ کے پاس ہے
بیشک نہ کوئی تمھارا رزق چھین سکتا ہے
اور نہ ہی موت دے سکتا ہے سوائے ﷲ تعالیٰ کے
جب رزق میں تنگی محسوس ہو تو غور کر لیا کرو
کہ ماں باپ کے لیے دعا کرنا تو نہیں چھوڑ دی
رزق کا ملنا تمہاری قابلیت نہیں
بلکہ رب کی عطا ہے
مشکل اپنا حل اور مہمان اپنا رزق ساتھ لے کر آتا ہے
آج کا انسان رزق کے لئے پریشان ہے اور مغفرت سے بے فکر
اللہ میرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے
اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں
اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں
اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں
بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں
رزق اور دولت کسی کے ہاتھ میں نہیں
اللہ جسے چاہے بے حساب دیتا ہے؟
بے شک رزق اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے انسان ذریعہ تو بن سکتا ہے
مگر رازق نہیں ہمیں ہر حال میں اللہ تعالی پہ بھروسہ رکھنا چاہیے اور اسے مانگنا چاہیے
رزق کیلئے کبھی پریشان نہ ہو
اس سے انسان پر بہت جلد بڑھاپا آجاتا ہے
ماں باپ سے کبھی حساب نا کرنا
ورنہ رزق کے سارے دروازے تم پر بند ہو جائینگے
اللہ رزق کھول دے تو
دستر خواں لمبا کر دو دیواریں نہیں
رزق حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ بیشتر مردوں سے
ان کی ذاتی زندگی کا حسن چھین لیتی ہے
جو پرندوں کو بغیر مانگے رزق دیتا ہے
وہ تمہاری دعا کیسے رد کر سکتا ہے
دانت نعمتیں کھاتے کھاتے ٹوٹ جاتے ہیں
لیکن زبان شکایتیں کرتے کرتے نہیں تھکتی
رزق صرف یہ نہیں کہ تمهیں کهانا ملے
بلکہ اچهی نوکری اچهے ماں باپ اچهی اولاد بهی بہترین رزق ہیں
ایک دوسرے کے رزق پر نظر مت رکھو
کیونکہ اللہ پاک سے بہتر کوئی تقسیم نہیں کر سکتا
رزق محنت سے آتا ہے اور شکر سے بڑھتا ہے
جب رزق آ جاتا ہے تو لوگ راستہ بھی بدل کر گزرتے ہیں
سہارا بننا تو بہت دور کی بات ہے
دن میں رزق تلاش کرو اور رات میں اسے تلاش کرو جو رزق دیتا ہے
تین چیزوں کو ہر کوئی اپنا لے
صبر ؛ شکر ؛ رزق حلال
رزق تو سخاوت میں پوشیدہ ہے
جبکہ لوگ اسے زیادہ محنت میں تلاش کرتے ہیں
اگر رزق عقلمندی و دانشمندی سے ہی ملتا
تو جانور اور بیوقوف زندہ نہ رہتے بھوکے مر جاتے
اتنی مہنگائی کے باوجود بھی اگر آپ بھوکے نہیں سوتے تو یقین کریں سب سے بہتر رزق دینے والی ذات اللہ کی ہی ہے
جو انسان اپنے حصے کی روٹی بھی بانٹ دیتا ہے
اس انسان کا رزق کبھی کم نہیں ہوتا
رزق کی خاطر لباس گندہ کرنا
ضمیر گندہ کرنے سے بہتر ہے
تم چاہے جہاں بھی ہو رزق تم کو ڈھونڈ کر تمھارے پاس پہنچے گا
جب تمہارے گھر رزق میں تنگی محسوس ہونے لگے
تو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دعوت پہ بلا لیا کرو

