Quran Quotes in Urdu

 

وہی اللہ ہے جو ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے
(قران سورہ ال عمران6)

کیا تمہیں پتہ نہیں کہ اسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی بھی حمایت اور مدد کرنے والا نہیں ہے
(سورہ نمل81)

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اللہ تعالی ان کے لیے مخلوق کے دل میں محبت پیدا کرے گا
(سورہ مریم)

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔
(الفاتحۃ 1)

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو اللہ تعالی کبھی راہ پر نہ لائے گا اور ان کے لیے درد ناک سزا ہوگی۔
(پارہ 14 سورہ نحل آیت 104)

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
(پارہ 11 سورہ توبہ آیت 119)

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہمارے احکام کا جھوٹا بتلایا ایسے لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 10)

اور اللہ تعالی سے ڈرو بلاشبہ اللہ تعالی دلوں تک کی باتوں کی پوری خبر رکھتا ہے۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 7)

جو کچھ رسول تمہیں عطا فرمائیں اسے لے لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ کا عذاب سخت ہے۔
(پارہ 28 رکوع 4)

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں مت جھگڑو کہ بکھر کا کمزور ہو جاؤ گے۔
(پارہ 10 رکوع 2)

بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
(سورہ الا حزاب آیت 56)

اللہ تعالی نے تمھارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور لوگوں پر گواہی دو۔
(سورہ حج آیت 78)

اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کر سکو گے۔
(سورہ ابراہیم آیت 34)

بے شک تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب۔
(سورۃ المائدہ آیت15)

جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔
(سورہ النساء آیت 11)

اے ایمان والو! اگر تمھارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو تم تحقیق کرو۔
(سورۃ الحجرات آیت 5)

بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کے لئے برابر ہے کہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں ،یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
(البقرہ 6)

وہ لوگ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔
(البقرہ 3)

وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ۔اس میں ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔
(البقرہ 2)

Hadith Quotes in Urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top