Mohabbat Quotes in Urdu

ہاں ہمیں آپ سے محبت ہے
خود سے زیادہ حد سے زیادہ سب سے زیادہ

اظہار سے نہیں لگتا پتہ کسی کے پیار کا
انتظار بتاتا ہے کہ طلبگار کون ہے

بس ایک تیرا ساتھ مانگا ہے
میں نے کب سارا جہاں مانگا ہے

مسکراہٹ سی آ جاتی اکثر غصے میں تمھارا نام سن کر
اتنی محبت تیرے نام سے ہے تو سوچ تجھ سے کتنی ہوگی

کہتے ہیں ہر چیز کی ایک انتہا ہوتی ہے
پھر یہ محبت کیوں کسی سے بے انتہاہ ہوتی ہیں

اب محبت سے دور رہنا ہے
اب ارادہ ہے باشعور رہنا ہے

اس نے میری محبت کا ثبوت مانگا ہے اب اسے کیا بتاؤ میں نے تو اسے ان راتوں میں بھی رب سے مانگا ہے جن راتوں میں لوگ اپنی بخشش کی دعا مانگتے ہیں

پتہ نہیں تم سا خوبصورت کوئی ہے یا نہیں
تمھارے سوا کبھی کسی کو غور سے دیکھا ہی نہیں

کبھی کبھی دل کے سکون کے لیے سارا جہاں نہیں
بلکہ وہ ایک شخص ہی کافی ہوتا ہے جس سے محبت ہو

تڑپ کے دیکھو کسی کی چاہت میں
تو پتا چلے کے انتظار کیا ہوتا ہے
یوں ہی مل جائے کوئی بنا چاہے
تو پتا کیسے چلے کے پیار کیا ہوتا ہے

محبت اور بارش میں بس فرق اتنا ہے
بارش میں جسم بھیگتا ہے اور محبت میں صرف آنکھ

محبت وہ خزانہ ہے جو ہر دل میں نہیں ہوتا
یہ وہ احساس ہے جو لفظوں میں نہیں ہوتا

اصل وفائیں تو پیٹھ پیچھے ہوتی ہیں
ورنہ سامنے تو کتا بھی دم ہلاتا ہے

اک محبت ہی ہے میری جو نہ گن پائے تم
ورنہ میری ہر غلطی کا حساب برابر رکھتے ہو

محبت میں مجبوری تو فقط چھوڑ دینے کا بہانہ ہوتا ہے
مرد نبھانے پر آئے تو طوائف سے بھی نکاح کر لیتا ہے

تیرے قدموں کے نشاں نہ مٹ جائیں کہیں
ہم نے گاوں کی سڑکیں ابھی تک کچی رکھی ہیں

جن کا ارادہ ہو ہو ساتھ چلنے کا
وہ بہانے نہیں راستے ڈھونڈتے ہیں

یہ فطرت ہے ہم انسانوں کی محبت نہ ملے
تو صبر نہیں کر پاتے مل جائے تو قدر نہیں کر پاتے

میری زندگی تمہارے ساتھ شروع تو نہیں ہوئی
مگر خواہش ہے کہ ختم تمہارے ساتھ ہو

ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺳﻮﭼﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﻗﺴﻤﺖ ﻧﮯ
ﺗﯿﺮﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ
ﻭﺭﻧﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﯽ

‏جانے ایسی بھی کیا دل لگی تھی تم سے
میں نے آخری خواہش میں بھی تیری محبت مانگی

محبت انسان کو ہو جاتی ہے
لیکن محبت کی منزل
سڑک پارک یا ہوٹل کا کمرہ نہیں
بلکہ نکاح عزت اور گھر کی چار دیواری ہے

تجھ سے جدائی کا تصور بھی بھلا کیسے کریں گے
ہمیں تو گوارا​ نہیں درمیاں یہ آنچل تمھارا

ہر پل ساتھ رہنا نہیں بلکہ ہر پل ایک دوسرے کو محسوس کرنا سچی محبت ہے

سبق یاد کرتا ہوں تو خود کو بھول جاتا ہوں
مضامین محبت میں کتاب الٹی نصاب الٹا

سچی محبت کی نشانی یہی ہوتی ہے کہ
اس کے بعد پھر کسی سے محبت نہیں ہوتی

پھول کب رکھ سکتے ہیں اپنا خیال
میری بات مان مجھے ساتھ رکھ لے

بات یونہی تو نہیں کرتا میں رک رک کر
کیا بتاؤں کہ میرا دھیان کہاں جاتا ہے

اور پھر اس کی ایک محبت بھری نظر
نہ جانے میرے دل میں کتنے ارمان جگا جاتی ہے

پسندیدہ شخص سے بھی دل بھر سکتا ہے مگر جس سے محبت ہو اس سے دل نہیں بھر سکتا کیونکہ پسند اور محبت میں فرق ہوتا ہے پسند بدلتی رہتی ہے لیکن محبت نہیں بدلتی

کیا بتائوں اپنے محبوب کی سادگی کا انداز
نظریں بھی مجھ پر تھی اور نقاب بھی مجھ سے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top