Maulana Jalaluddin Rumi Quotes in Urdu
اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجہ بہتر ہے
(مولانا جلال الدین رومی)
خدا تمہیں پہچان لیتا ہے چاہے تم کوئی بھی پردہ اوڑھ لو۔ جو تم نہیں کہتے وہ اسے بھی سنتا ہے
(مولانا جلال الدین رومی)
زندگی کا پانی اندھیروں سے بہتا ہے اندھیروں سے بھاگو مت پل کی ان کو تلاش کرو
(مولانا جلال الدین رومی)
گفتگو سے سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن تنہائی وہ مدرسہ ہے جہاں عظیم ذہن بنتے ہیں.
(مولانا رومی)
دل سے گفتگو کا جوش اٹھنا دوستی کی علامت ہے اور اگر الفت نہ ہو تو زبان بات کرنے سے روکتی ہے
(حضرت مولانا جلال الدین رومی)
اگر تم خدا کو دیکھنا چاہتے ہو تو اس کا ایک طریقہ ہے کہ تم اپنے دل میں جھانک کے دیکھو کیونکہ تمہارا دل ایک ائینہ ہے اگر یہ بدی سے پاک ہو تو اس میں خدا بھی نظر ا سکتا ہے
(مولانا رومی)
خواہش کے سانپ کو ابتدا میں ہی مار دینا چاہیے اگر دیر کرو گے تو یہ بڑھتے بڑھتے اژدھا بن کر تمہارے قابو سے باہر ہو جائے گا
(مولانا رومی)
یاد رکھو جب تک اپنی نجات کا یقین نہ ہو کسی گنہگار کا مذاق نہ اڑاؤ
(مولانا جلال الدین رومی)
خدا تک پہنچنے کے بہت سارے راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ راستہ “مخلوق سے محبت” چنا ہے
(جلال الدین رومی)
میری عمر کا حاصل ان تین باتوں سے زائد کچھ بھی نہیں خام تھا” پختہ ہوا اور جل گیا”
(جلال الدین رومی)
برائی سے بچنے کا سب سے طاقتور طریقہ یہ ہے کہ اچھے دوستوں کے ساتھ بیٹھا جائے جنہوں نے اپنا رخ خدا کی طرف موڑ لیا ہے
(جلال الدین رومی)
میں نے بہت سارے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
(مولانا رومی)
اپنی اواز کے بجائے دلائل بلند کرو
(مولانا رومی)
خدا تک پہنچنے کے بہت سارے راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ راستہ مخلوق سے محبت چنا ہے
(مولانا رومی)
میری عمر کا حاصل ان تین باتوں سے زائد کچھ بھی نہیں خام تھا پختہ ہوا اور جل گیا
(جلال الدین رومی)
برائی سے بچنے کا سب سے طاقتور طریقہ یہ ہے کہ اچھے دوست کے ساتھ بیٹھا جائے جنہوں نے اپنا رخ خدا کی طرف موڑ لیا ہو
(مولانا رومی)
میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں
(مولانا جلال الدین رومی)
اپنی آواز کے بجائے دلائل بلند کرو
(مولانا رومی)

انسان کو خدا نے بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے جنتی اور جہنمی وہ بعد میں بنتا ہے
(مولانا جلال الدین رومی)
اچھی صورت دل کو متاثر کرتی ہے جبکہ اچھی سیرت روح کو
(مولانا جلال الدین رومی)
جب مشکلات اور پریشانیاں دل میں ڈیرے ڈال دیں تو صبر سے کام لو کیونکہ صبر کی کنجی ہی تو مسرتوں کے در کھلا کرتے ہیں
(مولانا جلال الدین رومی)
جب عقل پر پردہ پڑ جائے تو سمجھانے والا آدمی سب سے برا لگنے لگتا ہے
(مولانا جلال الدین رومی)
جہاں پانی گرتا ہے وہاں سبزہ اگتا ہے جہاں آنسو گرتے ہیں وہاں رب کی رحمت اترتی ہے
(مولانا جلال الدین رومی)
اپنا غرور اتار دو اور عاجزانہ لباس پہن لو تم دنیا سے بڑے ہو جاؤ گے آپ کی ذات آپ پر ظاہر ہوگی تمہارے بغیر
(مولانا جلال الدین رومی)
برداشت کے کانوں سے سنو رحم کی انکھوں سے دیکھو اور محبت کی زبان سے بات کرو
(مولانا رومی)
یہ نفس بد یقین ہے جس نے نمرود کو بھی تباہ کیا ایک پھاڑ کھانے والا بھیڑیا ہے اپنے نفس کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہو
(مولانا جلال الدین رومی)

