Islamic Quotes in Urdu
دنیا والے چہرے اور مال کو دیکھتے ہیں
عرش والا دل اور اعمال کو دیکھتا ہے
جنت میں سب ہے لیکن موت نہیں
قرآن میں سب ہے لیکن جھوٹ نہیں
دنیا میں سب ہے لیکن وفا نہیں
انسان میں سب کچھ ہے لیکن صبر نہیں
بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں
جس کی وجہ سے اللہ ان کے تمام کاموں کو سنوار دیتا ہے
اور جس کے کام کو اللہ سنوار دے
تو کوئی مخلوق اسے کیسے بگاڑ سکتی ہے
جب ٹھوکریں کھا کر بھی نہ گرو
تو سمجھ جاؤ الّلہ نے تھام لیا ہے
نیک عمل وہ ہے جس پر لوگوں کی تعریف کی امید نہ رکھی جائے
شیطان کا وار ہی نماز ہوتا ہے
کیونکہ یہی بےحیائی اور گناہ سے بچا سکتی ہے
اس لئے نماز کو نہ چھوڑا جائے
اے اللہ ہم سب کو نماز وقت پر ادا کرنے والا بنا آمین
چار سال کے بچے کو صبح سات بجے سکول کے لئے اٹھا دیا جاتا ہے لیکن پندرہ سال کے جوان کو فجر کی نماز کے لئے نہیں جگا سکتے کہ ابھی بچہ ہے
الله تعالیٰ ہم سب پر رحم کرے آمین
صاف نیت سے مانگا جائے
تو رب نصیب سے بڑھ کر دیتا ہے
واحد اللہ کا در ہے
جہاں بغیر بلاوے کے بھی چلے جاؤ
تو شرمندگی نہیں ہوتی
بلکہ سکون ملتا ہے
جن کو تھام رکھا ہو خدا نے
وہ لوگوں کے گرانے سے گرا نہیں کرتے
یہ مسجد بھی زبردست انصاف کی جگہ ہے
جہاں امیر اور غریب دونوں اکٹھے بھیک مانگتے ہیں
دنیا میں کسی بھی عمل کی آپ کو گارنٹی نہیں کہ قبول ہو کہ نہیں لیکن
درود پاک وہ واحد عمل ہے جو کہ گارنٹی سے قبول ہوتا ہے
ہم مسلمان ماضی کے حسین یادوں میں گم ہیں
مگر ہمارے پاس مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے
سب سے اچھا وقت گزارنا ہے تو پڑھو
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
جس کو بھی سینڈ کرو گے وہ لازمی پڑھے گا
اور ثواب آپ کو بھی ملے گا
دل تو آمادہ گناہوں پہ بہت ہے لیکن
کیا کروں حشر کے میدان سے ڈر لگتا ہے
وہ ساتویں آسمان پہ رہنے والا رب
ہم زمین پر بسنے والوں کا درد
ہمارے ساتھ جینے والے انسانوں سے زیادہ بہتر جانتا ہے
الحمدللہ
پیدائشی طور پر انسان نہ تو فرشتہ ہے اور نہ شیطان لیکن اپنے اعمال کے ذریعہ فرشتہ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے اور شیطان سے بھی بدتر ہوسکتا ہے
جس نے سکھ میں شکر ادا کیا
اس نے دکھ میں رب کو بہت قریب پایا
کسی کا برتن خالی ہو تو یہ مت سمجھنا مانگنے چلا آیا ہے
ہو سکتا ہے کہ وہ سب بانٹ کر آ رہا ہو
توبہ ایک ایسا دروازہ ہے جو
موت کی ہچکی تک کھلا رہتا ہے
کوئی مال میں خوش ہے کوئی صرف دال میں خوش ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ہر حال میں خوش ہیں
نہ کر غرور اپنے دولت اور صحت پہ یہ سب تیری کمائی ہوئی نہیں اے اللہ کے بندے
تو شکر ادا کر اس رب العزت کا جس نے تمہیں یہ سب بخشا ہے
اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی
زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
لوگ ہزار منتوں کے بعد بھی نہیں مانتے
اور میرا رب ایک سجدے میں مان جاتا ہے
جانتے ہو محبت کیا ہے؟
ایک اذان اور لاکھوں سر سجدے میں
ہر بندہ چاہتا ہے میرا رب مجھ سے راضی رہے
مگر خود رب سے راضی نہیں ہوتا
تم ڈر جاتے ہو ڈراؤنی فلمیں دیکھ کر
کبھی قرآن میں قیامت کا سماں پڑھو تو تمہارے رونگٹے کھڑے ہو جائیں
اللہ کی محبت میں گرنے والے آنسو کا قطرہ بیشک بہت چھوٹا ہوتا ہے
مگر اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سمندر کے برابر گناہ مٹا دیتا ہے
انسان کے جسم کے دو مقام ایسے ہیں جنہیں اللہ نے اپنی قیام گاہ کہا ہے
شہہ رگ اور دل کوشش کرو کہ یہ ہمیشہ صاف و پاکیزہ رہیں
اگر تجھے دکھ غم ملال پہنچتا ہے تو ان دو میں سے کوئی وجہ ھو سکتی ہیں
دنیا کی رغبت اور اس کی حرص
نیک اعمال میں کمزوری
معاملات اللہ کے سپرد کر دینا ہی بہتر ہے کیونکہ ہم خود بھی اپنے ساتھ اتنے مخلص نہیں ہوتے جتنا اللہ ہمارے ساتھ مخلص ہے
حقیقی مفلس وہ ہے جس کے
کھاتے میں اللہ کا ذکر ہی نہ ہو
رب کہتا ہے کسی کو تکلیف دے کر مجھ سے اپنی خوشی کی دعا مت کرنا لیکن کسی ایک پل کی خوشی دیتے ہو تو اپنی تکلیف کی فکر مت کرنا
اگر اونچی جگہوں پہ ہی تعلق بنانے کا شوق ہے
تو عرش کا مالک سب سے اونچی جگہ ہے
مصیبت انسان کو پریشان کرنے کے لیے نہیں
بلکہ انسان کو بیدار کرنے کيلئے آتی ہے
تاکہ انسان کا رابطہ
اپنے رب سے برقرار رہے
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں رکھے آنے والا ہر دن رحمتوں اور برکتوں والا ہو
یا اللہ جب میں مایوس ہو جاؤں تو میری مدد فرما کیونکہ میری زندگی کے بارے میں تیرے فیصلے میری خواہشوں سے بہتر ہیں
آمین ثم آمین
جس نے دنیا اتنی خوبصورت بنا دی
سوچو اس رب کی جنت کتنی حسین ہوگی
گناہ نہیں چھوٹ رہا یہ فکر کی بات ہے
مگر ضمیر ملامت بھی نہیں کر رہا یہ خطرے کی بات ہے
دوسروں کے درد مٹانے والے بن جاو
اللہ تعالی تمہارے درد مٹا دے گا
اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ اچھائی کرو
کیونکہ جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں
ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے
لوٹ جاؤ اپنے کریم رب کی طرف
اس سے پہلے توبہ کا دروازہ بند ہو جائے
مشکل وقت بھی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے
کہ انسان اس میں صبر اور شکر کرنا سیکھ جاتا ہے
عطا کر اتنی لذت سجدوں میں یارب
اس دنیا کو سوچنے کا وقت ہی نہ ملے
تو چاہتا ہے کہ وہ تیری ہر بات پہ کن کہ دے
رب کے کس کس بلاوے پر تو نے لبّیک کہا
لوگ تمہیں اپنے فائدے کے لئے چاہتے ہیں
صرف اللّٰہ ہے جو تمہیں تمہارے فائدے کے لئے چاہتا ہے
یہ مت کہو خدا سے میری مشکلیں بڑی ہیں
یہ مشکلوں سے کہہ دو میرا خدا بڑا ہے
اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے
تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی کرن میں تم نظر آئے ہو
جب سب راستے بند ہوں
تو رب کے راستے کی طرف چل پڑو
دل کے مردہ ہونے کی علامت یہ ہے
کہ گناہوں کے زخم اسے تکلیف نہیں دیتے
رات کو کتنا سکون دیتا ہے اس جگہ بیٹھ کے رونا
جہاں اللہ کے سوا کوئی سننے والا نہ ہو
سب کچھ اللہ کی ذات پر چھوڑ کر دیکھیں
پھر دیکھیں کیسے
اللہ آپ کے راستے آسان کرتا ہے
شکر کر کے سویا کرو تم
خدا صبح اٹھنے کا موقع ہر کسی کو نہیں دیتا
اے مولا بس تو اپنی نگاہ میں بلند رکھ
دنیا نظر سے گرائے یا آسمان سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
درد کا آخری د ختم کرو تو در بنتا ہے اور پہلا د ختم کرو تو رد بنتا ہے
جب انسان کسی کے در سے رد کر دیا جائے تو درد ملتا ہے
اور یہی درد انسان کو اس در سے جوڑتا ہے جہاں کوئی رد نہیں ہوتا
ہم سمجھتے ہیں کہ خدا ہمیں اوپر سے دیکھتا ہے
مگر خدا ہمیں اندر سے دیکھتا ہے
قرآن پاک پتھر دلوں کو موم کرتا ہے
ٹوٹے دلوں کو جوڑتا ہے اور بیمار دل کی شفا ہے
کہیں خوف ہے کہ اللّٰہ دیکھ رہا ہے
اور کہیں اطمینان ہے کہ اللّٰہ دیکھ رہا ہے
یہ جو آنکھیں اس وقت
پوسٹ پڑھ رہی ہیں خدا کرے
ان آنکھوں کو مکہ اور مدینہ
کی زیارت نصیب ہو جائے آمین
آنسو وہ خاموش دعائیں ہیں
جو صرف رب ہی سن سکتا ہے
پیسہ آجانا یا مشہور ہوجانا کامیابی نہیں ہوتی
پانچ وقت کی نماز پڑھنا اور اپنے رب کے قریب ہو جانا کامیابی ہوتی ہے
خاموشی ایک ایسی عبادت ہے
فرشتہ اسے لکھ نہیں سکتا
شیطان اسے بگاڑ نہیں سکتا
اور رب کے سوا کوئی اسے جان نہیں سکتا
پرندے نہ بینک رکھتے ہیں
نہ فریج بھرتے ہیں
بس اللہ پر یقین رکھتے ہیں
اسی یقین سے ہر دن کا رزق پاتے ہیں
انسان کی سب سے بڑی خواہش سکون ہوتی ہے جس کو اللہ نے نماز میں رکھا ہے کیونکہ الله نے سجدے میں بے چین دلوں کی شفا رکھی ہے
کسی کے گھر جاؤ تو اپنی آنکھوں پر قابو رکھو
اور جب اس گھر سے نکلو تو اپنی زبان قابو میں رکھو
تاکہ وہاں کی عزت اور راز دونوں محفوظ رہیں
ایک خاموش گفتگو ﷲ سے
دل کی کتنی الجھنیں دور کر دیتی ہے
اگر تمہیں ذرا سا بھی اندازہ ہو جائے کہ اللہ تعالٰی تمھارے معاملات کیسے سیدھے کرتا ہے تو یقین مانو تمھارا دل اللہ کی محبت سے پھٹ جائے
آپ کے پاس کوئی کندھا ہو یہ نا ہو
لیکن سجدے میں رونے کے لیے زمین ضرور ہوتی ہے
اے گناہ کرنے والے گناہ کرتے ہو اور پھر ہنستے ہو
تمہارا یہ ہنسنا اس گناہ سے بڑا گناہ ہے
زندگی کی ہر مشکل اللہ کی طاقت کا ثبوت ہے
کبھی ہماری مدد کرنے کیلئے کبھی ہمیں درست کرنے کیلئے
اور کبھی ہمیں یہ یاد دلانے کیلئے کہ ہم خاک ہیں
موت کے بعد ثواب جاریہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں
قرآن کریم کا ایک نسخہ کسی مسجد میں رکھ دیں
کسی مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈال دیں
کسی جگہ پر نلکے یا ٹھنڈے یا پانی کا انتظام کر دیں
کوئی درخت لگا دیں جس سے لوگ سایہ حاصل کریں
ممکن نا ممکن میں مت الجھو دعاؤں کی طاقت سے تو صحرا میں بھی چشمہ جاری کروایا جا سکتا ہے
جس کا سینہ نہ کھل رہا ہو ایمان کی مٹھاس اور ہدایت کا نور نہ مل رہا ہو وہ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کرے
جتنی زیادہ عاجزی ہو
اللہ اتنی زیادہ عزت دیتا ہے
پہلے لوگ قرآن مجید سے دیکھ کر فیصلے کرتے تھے
آج کا مسلمان قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کرتا ہے
چار چیزیں اللہ کو انتہائی پسند ہیں
غریب کی سخاوت
جوانی کی عبادت
گناہگار انسان کی توبہ
دولت مند انسان کی عاجزی
تم استغفار کی عادت اپنالو
اللہ پاک تمہاری ہر کمزوری کو قوت میں بدل دے گا
تقدیر اسے کہتے ہیں جو انسان کو کھینچ کر وہاں لے جائے جہاں وہ جانا نہ چاہتا ہو
ہر مذہب کو صرف عقیدت مند درکار ہیں
عقلمند اور سوچنے والے نہیں
جبکہ قرآن بار بار سوچنے عقل استعمال کرنے غوروفکر کیلئے کہتا ہے
جب آپ کے پاس دنیا کا ہر کام کرنے کی طاقت ہے
تو پھر نماز ادا کرنے کی طاقت کیوں نہیں ہے
تھوڑا نہیں پورا سوچیے
ان دلوں کو سکون دے میرے مولا
جن کا حال تیرے سوا کوئی نہیں جانتا
میرے اللہ میرے دل کو اتنا پاکیزہ کر دے
تیری آرزو کے سوا دل میں کوئی تمنا نہ رہے
تیری مانوں تجھے چاہوں تیری آرزو کروں
اس کے سوا زندگی میں کوئی خواہش نہ رہے
قیامت تک رہے سجدے میں سر میرا اے الّلہ
کہ یہ زندگی تیری نعمتوں کا شکر کرنے کے لیے کافی نہیں ہے
اور جو تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو وہ اللہ کی طرف سے ہے
اور جو تمہیں کوئی برائی پہنچے تو تمہارے اعمال کی وجہ سے
الحمدللہ کہیے اور یاد رکھیے
آپ کی زندگی ہزاروں لوگوں سے بہتر ہے۔
جہاں پانی بہتا ہے وہاں سبزہ اگتا ہے اور جہاں ندامت کے آنسو بہتے ہیں وہاں رحمت خداوندی کا نزول ہوتا ہے۔
چار چیزیں اللّٰہ کو انتہائی پسند ہیں
غریب کی سخاوت
جوانی کی عبادت
گنہگار انسان کی توبہ
دولت مند انسان کی عاجزی

