Hazrat Ali Quotes in Urdu

کسی کے منہ پر بے عزتی کرنا اسے قتل کر دینے کے برابر ہے
(حضرت علی)
تنہا انسان کو کبھی تنہا نہ سمجھنا کیونکہ جو تنہا ہوتا ہے اس کے سب سے قریب اللہ ہوتا ہے
(حضرت مولا علی)
جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بے چین ہو جائے تو جان لو کہ اس دل میں اللہ رہتا ہے
(حضرت مولا علی)
جس کو تم سے سچے محبت ہو گی وہ تم کو فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا
(حضرت مولا علی)
اس سوچ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھو کہ اللہ نے یقینا بہترین ہی سوچا ہوگا
(حضرت مولا علی)
اخلاق وہ موتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر اس سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے
(حضرت علی)
دنیا کا امیر شخص وہ ہے جس کے دوست مخلص ہوں
(حضرت مولا علی)
جب لوگ غصے میں ہوں تو ان کی بات غور سے سنا کرو کیونکہ اصل حقیقت تب سامنے آتی ہے
(حضرت علی)
ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے اگر اسے سمجھنا ہے تو اسے بولنے دو
(حضرت مولا علی)
کیسے پتہ چلے گا کہ کون کتنا قیمتی ہے؟ حضرت علی نے فرمایا جس انسان میں جتنا زیادہ احساس ہو وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہے
(حضرت علی)
خیال رکھنا کہ کسی کی آنکھ تمہاری وجہ سے نم نہ ہو کیونکہ تمہیں اس کے ہر آنسو کا حساب چکانا ہے
(حضرت علی)
جب تم کسی کو اکیلا دیکھو تو سمجھ جاؤ کہ وہ ایک سچا انسان ہے کیوں کی بھیڑ ہمیشہ منافق کے ساتھ ہوتی ہے
(حضرت علی)
ہمیشہ ایسے شخص کو چنا کرو جو آپ کو عزت دے کیوں کہ عزت محبت سے کہیں زیادہ خاص ہوتی ہے
(حضرت علی)
جہاں عزت سچائی اور خلوص نظر ائے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تمہاری تنہائی تمہارا بہترین ساتھی ہے
(حضرت علی)
آج اگر زندگی مشکل ہے تو کل کی آسانی کا وعدہ بھی اللہ نے کیا ہے اللہ سے مانگو خوب مانگو اللہ تمہیں امید سے بڑھ کر دے گا
(حضرت علی)
جو رشتے میں تمہیں تکلیف دے ان سے دوری اختیار کر لو
(حضرت علی)
جاہل نہ تو اپنی کمزوریوں کو سمجھتا ہے اور نہ نصیحت کرنے والوں کی باتوں کو قبول کرتا ہے
(حضرت علی)
جو حق کو چھوڑ کر عزت کا طلبگار ہوتا ہے وہ ذلیل ہو کر رہتا ہے اور جو حق کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے ذلت اس کا ہمیشہ کے لیے مقدر بن جاتی ہے
(حضرت علی)
کسی انسان کی قیمت کا معیار کیا ہو سکتا ہے؟ جتنا اس شخص میں احساس ذمہ داری ہوگا وہ اتنا ہی قیمتی ہوگا
(حضرت مولا علی)
صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے منزلوں کو حاصل کرنے والے کبھی دیر تک سویا نہیں کرتے
(حضرت علی)
معافی جس قدر شریف کی اصلاح کرتی ہے اتنا ہی کمینے کو بگاڑ دیتی ہے
(مولا علی)
علم تمہیں راہ دکھاتا ہے اور عمل تمہیں مقصد تک پہنچا دیتا ہے
(حضرت مولا علی)
اپنی زبان کی تیزی اس پر مت چلاؤ جس نے تمہیں بولنا سکھایا ہے
(حضرت علی)
اپنی جوانی کے دھوکے میں مت آنا کہ یہ عنقریب تم سے چھین لی جائے گی
(مولا علی)
جا ہل کی بات کو برداشت کرنا عقل کا صدقہ ہے
(مولا علی)
اللہ تعالی کو آزمانا اللہ تعالی کی جناب میں گستاخی ہے جو تباہی کا سبب بن جاتی ہے
(مولا علی)
موت انسان کی خود حفاظت کرتی ہے کہ کہیں وقت سے پہلے نہ مر جائے
(حضرت مولا علی)
جتنا تم میں صبر ہوگا اتنا تمہاری دعا میں اثر ہوگا
(حضرت مولا علی)
ہمیشہ ایسے شخص کو چنا کرو جو آپ کو عزت دے کیونکہ عزت محبت سے کہیں زیادہ خاص ہے
(حضرت مولا علی)
کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہو جاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہر شخص اپنا ظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں
(حضرت مولا علی)
دل جیتنا چاہتے ہو تو آواز میں نرمی پیدا کرو
(حضرت علی)
کبھی تم دوسروں کے لیے دل سے دعا مانگ کر تو دیکھو تمہیں اپنے لیے دعا مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی
(حضرت علی)
مدد کرنا ایک مہنگا تحفہ ہے اس لیے سب سے اس کی توقع نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں
(حضرت علی)
اللہ آزماتا ہے اس چیز سے جو تمہیں بہت پیاری ہوتی ہے تاکہ اس چیز کے ملنے کی تڑپ تمہیں اللہ سے ملا دے
(حضرت علی)
اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی کا علم ہو جائے تو بندہ صرف فقیروں اور غریبوں سے ملے اور مٹی پر بیٹھا رہے
(حضرت علی)

