Hazrat Abu Bakar Siddique Quotes in Urdu

 

Abu Bakar Siddique Quotes

انسان خود عظیم نہیں ہوتا اس کا کردار عظیم ہوتا ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

راحت چاہتے ہو تو شکوہ سے باز آ جاؤ
(حضرت ابوبکر صدیق)

باپ ایک کتاب ہے جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں اسے اپنے سے دور مت رکھو
(حضرت ابوبکر صدیق)

تمہیں اس دن پر رونا چاہیے جو نیکی کے بغیر گزار دیا ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

وہ ذات پاک ہے جس نے اپنی مخلوق کے لیے سوائے عاجز کے راستہ نہیں بنایا
(حضرت ابوبکر صدیق)

بروں کو ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک لوگوں کی صحبت بہتر ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

انسان دو مرتبہ گندے مقام سے نکلتا ہے اول باپ کا نطفہ اور دوسرا ماں کا پیٹ
(حضرت ابوبکر صدیق)

لوگوں سے تکلیف کو دور کر کے خود اٹھا لینا حقیقی سخاوت ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے اور با ادب پیش کرو کیونکہ خوش دلی سے صدقہ دینا ہی قبولیت کا نشان ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

صبر نصف ایمان اور یقین پورا ایمان ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

اپنی حفاظت اللہ کے نام سے کرو وہ تمہیں شکست اور وبا سے محفوظ رکھے گا
(حضرت ابوبکر صدیق)

زبان کو شکوے سے روک لو خوشی عطا ہوگی
(حضرت ابو بکر صدیق)

جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

شکست کھانا بری بات نہیں شکست کھا کر ہمت ہار جانا بری بات ہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

جہادِ کفار اصغر ہے اور جہادِ نفس سے جہاد اکبر ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

جس پر نصیحت اثر نہ کرے تو اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔
(حضرت ابوبکر صدیق)

اخلاق یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہے۔
(حضرت ابوبکر صدیق)

برے لوگوں کی دوستی سے تنہائی بہتر ہے۔
(حضرت ابوبکر صدیق)

جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

اے لوگو! خوف الہی سے تم میں سے جو رو سکے وہ روئے کہ وہ دن آنے والا ہے کہ تم رولائے جاؤ گے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

اے لوگو! اللہ تعالی نے تمھارے لیے جو آگ جلائی ہے۔ اٹھو اور اسے نماز کے ذریعہ بجھا دو۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

دل پر اکثر آفتیں آنکھ کے راستے آتی ہیں۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

پرہیز کرو، پرہیز نفع دیتا ہے عمل کرو کہ عمل قبول کیا جاتا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

مجھے یہ پسند تھا کہ میں بندہ مومن کے سینے کا ایک بال ہوتا۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

عورتوں کو سونے کی سرخی اور زعفران کی زردی نے ہلاک کر رکھا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

علم بغیر عمل کے بیکار سا ہے اور عمل بغیر علم کے بیمار سا۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

میوہ دار درخت کو مت کاٹنا۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

آنسو بہا اس دن پر جو تیری زندگی سے گزر گیا اور اس میں کوئی نیکی نہیں ہوئی۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

مصیبت کی جڑ کی بنیاد انسان کی گفتگو ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میں ایسا درخت ہوتا جس کو کاٹ دیا جاتا اور پھر کھا لیا جاتا۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

عقل مند کی پہچان کم بولنا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے با ادب پیش کر کیونکہ خوش دلی سے صدقہ دینا قبولیت کی نشانی ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

شریف آدمی علم کی دولت حاصل کرکے متواضع ہو جاتا ہے اور شریر علم حاصل کرکے متکبر ہو جاتا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

تم میں سے کوئی بھی کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ حقیر مسلمان بھی اللہ تعالی کے نزدیک بہت معزز ہوتا ہے۔
(حضرت ابو بکر صدیق)

جب تک موت نے مہلت دے رکھی ہے اس وقت تک تم لوگ نیک اعمال میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اس سے پہلے کی موت آجائے اور عمل کرنے کا موقع نہ رہے
(حضرت ابوبکر صدیق)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top