Shaikh Abdul Qadir Jilani Quotes in Urdu

ظالم مظلوم کی دنیا بگاڑتا ہے اور اپنی عاقبت۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
غربت پر راضی رہنا بے انتہا ثواب کا موجب ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
جس عمل میں تجھ کو حلاوت نہ آئے سمجھ لے کہ وہ عمل کیا ہی نہیں۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
ابتدا کرنا تیرا کام ہے اور تکمیل کرنا اللہ تعالی کا۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
مستحق سائل اللہ تعالی کا ہدیہ ہے جو بندے کی طرف بھیجا جاتا ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
خلوت میں خاموشی مردانگی نہیں، جلوت میں چپ رہ۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
تیرے سب سے بڑے دشمن تیرے بُرے ہم نشین ہیں۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
غیر ضروری بات کا جواب دینے سے بھی زبان کو بند رکھ۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
بے ادب خالق و مخلوق دونوں کا معتوب ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
تو کوشش کر کہ گفتگو کا آغاز تیری طرف سے نہ ہوا کرے اور تیرا کلام جواب بنا کریے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
تیرا کلام بتا دے گا کہ تیرے دل میں کیا ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
تیری غفلت کی نشانی اہلِ غفلت کے پاس بیٹھنا ہی ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
عاقل پہلے دل سے پوچھتا ہے پھر منہ سے بولتا ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
تو نفس کی تمنا پوری کرنے میں مصروف ہے اور وہ تجھے برباد کرنے میں۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
شکستہ قبروں میں غور کرو کیسے کیسے حسینوں کی مٹی خراب ہو رہی ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
اللہ تعالی کا مقرب وہی ہے جو مخلوقِ خدا پر شفقت کرتا ہے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
جس نے دکھاوے کے لیے عمل کیے اس کے عمل ضائع ہو گئے۔
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
اللہ سے محبت رکھنے والوں کی زیارت خوش بختی ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
رضامندی اور ناراضگی اللہ تعالی کے لیے ہونی چاہیے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
مالداروں کی تعظیم سے دین میں نقصان اتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
بیماروں کی عیادت کرنا اور جنازوں کے ساتھ جانا اخرت یاد کرواتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
علم عمل کرنے کے لیے ہے نہ کہ حفظ کرنے اور مخلوق کو سنانے کے لیے
(سیدنا غوث اعظم)
تو اللہ کے ساتھ اس طرح ہو جا جیسا کہ مردہ نہلانے والے کے ساتھ کہ جس طرح چاہتا ہے پلٹتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
اہل اللہ کے پاس بیٹھنا ایک نعمت ہے اور اغیار کے پاس بیٹھنا جو کہ جھوٹے اور منافق ہے ایک عذاب ہے
(سیدنا غوث پاک)
اکثر مرتبہ نبوت بکریاں چرانے والوں کو ملا ہے اور مرتبہ ولایت غلاموں اور فقیروں کو عطا کیا گیا ہے جس قدر بندہ اللہ تعالی کے سامنے جھکتا ہے اور جس قدر اس کے سامنے عاجزی کرتا ہے اسی قدر اللہ تعالی اس کو بلندی عطا کرتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
جس کو خلوت میں تقوی حاصل نہ ہو اور اللہ تعالی کی محبت کا دعوی کرے وہ جھوٹا ہے
(غوث اعظم دستگیر)
جب اللہ تعالی کی محبت کسی شخص کے دل میں ٹھہر جاتی ہے تو بندہ اس سے مانوس ہو جاتا ہے اور ہر ایک اس چیز کو دشمن سمجھنے لگتا ہے جو اس کو اللہ تعالی کے انس سےغافل کر دے
(حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی)
قران مجید پڑھنے موت کو یاد کرنے اور اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے
(سیدنا غوث اعظم)
جو مجھے وسیلہ بنا کر اللہ پاک سے کوئی حاجت طلب کرے اس کی حاجت پوری کی جاتی ہے
(سیدنا غوث اعظم)
حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں جو کسی تکلیف میں مجھ سے مدد مانگے گا وہ تکلیف دور ہو اور جو کسی سختی میں میرا نام لے کر پکارے وہ سختی دفع ہو اور جو کسی حاجت میں مجھے وسیلہ کرے وہ حاجت روا ہو
(حضور غوث اعظم)
جو شخص لالچ کی جڑ کو کاٹ دیتا ہے وہ اپنے جسم کو حرام سے آزاد کر دیتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
دنیا جیب میں رکھنے کی چیز ہے دنیا ہاتھ میں رکھنے کی چیز ہے لیکن دل میں رکھنے کی چیز ہرگز نہیں
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے
(غوث پاک)
دن تو صرف تین ہیں ایک کل جو گزر گیا ایک آج جو عمل کا دن ہے ایک آنے والا کل
(غوث پاک)
گزرا ہوا کل ایک نصیحت ہے آج کا دن غنیمت ہے آنے والا کل صرف ایک خیالی چیز ہے جس کی بس امید ہے کہا نہیں جا سکتا کہ وہ اس کے لیے آئے گیا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
مرید پر لازم ہے کہ جب شیخ سے اداب سیکھنے کا ارادہ کرے تو اس کے دل میں اس بات کا ایمان صادق اور اعتماد ہو کہ اپنے شیخ اور مرشد سے بہتر اس زمانے میں اور کوئی نہیں
(شیخ عبدالقادر جیلانی)
اللہ تعالی تمہارے ظاہری اعمال کو نہیں دیکھتا وہ تم سے تقوی اور اخلاص چاہتا ہے اس نے اپنی کتاب میں صاف صاف فرما دیا ہے کہ مجھ تک تمہارا قربانی کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا بلکہ تمہارا تقوی پہنچتا ہے
(شیخ عبدالقادر جیلانی)

