Maut Quotes in Urdu

توبہ ایک ایسا دروازہ ہے جو
موت کی ہچکی تک کھلا رہتا ہے
غرور کس بات کا
دنیا کا ہر راستہ قبرستان کو جاتا ہے
قبر کی اندرونی خوبصورتی کیلیے محنت کرو
ورنہ گھر والے تو باہر سے ماربل لگوا کر بھول جائیں گے
میں تم سے اپنی قبر پہ اپنی فاتحہ کا حق بھی چھین لوں گا
یہ میری زندگی کی آخری وصیت ہوگی
میری قبر پر بلا وجہ کا تماشہ نہ کرنا
جو زیادہ ہمدرد بنے اسے میرے ساتھ ہی دفنا دینا
کیوں کر نہ تجھ سے لپٹ کر سوئیں اے قبر
ہم نے بھی تو جان دے کر پایا ہے تجھے
میں مر جاوں تجھے میری خبر نہ ملے
تو ڈھونڈتا رہے تجھے میری قبر نہ ملے
جینے کی وجہ ڈھونڈا کریں
مر تو ایک دن ویسے بھی جانا ہے
جو برسوں پہلے میرے کان میں دی گئی ہے
اس اذان کی نماز کا انتظار ہے مجھے
مجھے کوئی دکھ نہیں ہے اپنے مرنے پہ
میں تو مر چکا تھا تیرے جانے سے پہلے
وقت سے پہلے جب نہیں مرنا
پھر بھلا موت سے کیا ڈرنا
ہو جائیں گے اک دن خاموش ہم بھی
شاید کہ اس کو پھر سکون مل جائے
ايک دن ہم بھی مشہور ہو جائيں گے
نام پکارا جائے گا مسجد کے ميناروں ميں
محبت کے پیچھے دیوانے چلے آتے ہیں
شمع کے پیچھے پروانے چلے آتے ہیں
تم بھی چلے آنا میری موت پر
کیونکہ اس دن بیگانے بھی چلے آتے ہیں
کمی جب محسوس ہوئی اس ظالم کو میری
بہت رویا وہ میری قبر کے سینے سے لگ کر

