Dua Quotes in Urdu

dua quotes in urdu

صاف نیت سے مانگا جائے تو
خدا نصیب سے بڑھ کر دیتا ہے

جب دعا کرتے ہوئے آنسو نکلنے لگ جائے تو سمجھ جاؤ کہ اللہ پاک نے دعا قبول کر لی ہے
اللہ پاک ھم سب کی دلی مرادیں پوری فرمائے آمین یا رب العالمین

یا اللہ مجھے معاف کر دے یا میرے مولا میں پیر کے ناخن سے لے کے سر کے بال تک گناہ میں شرابور ہو یا اللہ تو مجھے معاف نہیں کرے گا تو اور کون کرے گا یا اللہ میرا تیرے سِوا کوئی نہیں ہے یا اللہ بے شک تو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے یا اللہ اپنے اس گنہگار بندے کو معاف کر دے آمین

ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے خلوص میری دعائیں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ﷲِ آپ کو سدا ایمان کی سلامتی صحت اور خوشیوں سے مالامال رکھے
آمین یارب العالمین

اے اللہ ہم سے نیک اعمال قبول فرما بے شک تو سننے والا اور جاننے والا ہے اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بے شک تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے

اللہ پاک آپ کو ہر مرض قرض رسوائی تنگدستی اور ناگہانی آفتوں سے محفوظ رکھے آپ پر اپنا خاص کرم فرمائے اور آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
آمین

نصیب ہار جاتا ہے مگر دعائیں ہمیشہ جیت جاتی ہیں
بس یقین کے ساتھ دعا کرتے رہو اللہ تمہیں امید سے بڑھ کر نوازے گا
انشاءاللّٰه‎‎

اے پروردگار قرض مرض رسوائی تنگدستی اور ناگہانی آفات سے ہماری حفاظت فرما
آمین

ﷲ تعالی آپ پر اپنی رحمتوں کا دروازہ کھلا رکھے خوش و خرم اور صحت مند زندگی عطا فرمائے پریشانیاں دور کرے آپ کی ہر نیک تمنا پوری کرے اور اپنی پناہ میں رکھے
آمین یارب العالمین

اے میرے بہت جلد مان جانے والے رب اپنے اس بندے کو بخش دے جس کے پاس تجھ سے دعا کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
آمین

رب ذوالجلال آپ کو دنیا اور آخرت میں عظیم مرتبہ شان اور عزت عطا فرماۓ آپ کی تمام عبادات اور ہر دعا قبول و منظور ہو ہر پل ہر گهڑی آپ پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہو
آمین

یاالله کریم ہم تیری پناہ چاہتے ہیں
برے لمحات سے آنے والے وقتوں کی آفتوں بلاؤں مصیبتوں پریشانیوں غموں فکروں دکھوں اور بیماریوں سے
ہم سب کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھ
آمین

کبھی تم دوسروں کے لئے دل سے دعا مانگ کر تو دیکھو
تمہیں اپنے لئے مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

دعا اس چیز کو بھی تم تک کھینچ لاتی ہے
جو تمھارے نصیب کا حصہ بھی نہیں ہوتی

میرے مالک اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم پر ہمارے والدین اور رشتے داروں پر رحم فرما کبھی کسی کا محتاج نہ کرنا اپنے خزانہ رحمت سے عطاء فرما آمین

یا اللہ تیرے سوا کوئی نہیں ہے میرا
مجھے اچھے برے وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑنا

صبر سے مت اکتائیں اگر اللہ چاہتا تو پلک جھپکنے میں تمہاری خواہش پوری کر دیتا اس سے تمہاری امید اور فکر کے آنسو پوشیدہ نہیں وہ آپ کی حالت کو ٹھیک کرنے سے عاجز نہیں ہے لیکن وہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو بار بار دعا مانگتے رہتے ہیں

دعا کی قبولیت میں جلدی نہ کرے
بلکہ قبولیت کا انتظار کرے چاہیے زندگی بھر انتظار کرنا پڑے

بے شک دلوں کا چین اور سکون اللہ ہی کے ذکر میں ہے
اللہ آپ کو زمین و آسمان کی تمام آفات سے محفوظ رکھے

اے الله
ہمیں ایسا وسیع رزق عطا فرما کہ ہم نہ صرف خود کفیل ہوں بلکہ دوسروں کا سہارا بھی بن سکیں
آمین ثم آمین یا رب العالمين

یا رب العالمین تمام مسلمانوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما

مجھے صبر میں رکھنا مولا
کبھی گرنے نہ دینا
نہ کسی کی نظروں میں
نہ کسی کے قدموں میں
آمین

اے اللہ ہمیں نیک لوگوں میں شامل فرما ہمیں برا دیکھنے برا سوچنے برا سننے برا بولنے اور برا کرنے سے بچا اور ہمیں اچھائی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما
آمین

میں رہوں یا نہ رہوں یہ دعا رہے گی میری
تم خوش رہو صدا میرے ساتھ بھی میرے بعد بھی

‏راستے مشکل ہی سہی مگر مجھے میرے اللہ پر یقین ہے
یااللہ پاک تو اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا

اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما اور ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری مانگی گئی دعاؤں پر کن فرما آمین ثمہ آمین

‏الله سے ہمیشہ خوبصورت ‏گمان رکھو
‏فقط ایک وہی ذات ہے
‏جو اندھیروں میں دیا جلائے رکھنے پر قادر ہے
‏بس وھی ہے جو مضطرب دلوں کو سکون بخشتا ہے
‏اے الله ہم سے راضى ہو جا اور ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب فرما
آمين

اے میرے رب میں نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا اس لیے مجھے اپنی مخلوق کے شر سے بچا آمین

مشکل وقت میں ہمیشہ دعا کیا کریں
کیونکہ جہاں انسان کا حوصلہ ختم ہوجاتا ہے
وہاں سے رحمت خداوندی شروع ہوتی ہے

رب نے پوچھا کیا چاہتے ہو
میں نے کہا کچھ خاص نہیں بس
جو یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے اس کی ماں
کو لمبی زندگی دے دو

اے تمام جہانوں کو چلانے والے مالک تو ہم سے راضی ہو جا اور ہمیں بخش دے
میرے مالک ہمارے گناہوں کی طرف نہ دیکھ اپنی رحمت کی طرف دیکھ

اے الله ہمیں صرف اپنی ہی نعمتوں سے نواز
اور غیروں کے آگے جھکنے اور ان کی محتاجی سے بچا آمین

زندگی کو ایسا بنا دے
یارب
کہ خوشی ملے تو سجدہ کر لوں
اور غم ملے تو صبر کر لوں

نہ شکوہ کرتا ہوں نہ گلہ کرتا ہوں
تم سلامت رہو یہ دعا کرتا ہوں

اے اللہ
جو لوگ غم زدہ ہیں پریشان ہیں بیمار ہیں یا کسی مشکل میں ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما ان کے دکھوں کو دور فرما اور انہیں اپنی خاص رحمتوں سے نوازا دے
آمین یا ربّ العالمین

جب دعا کرو اپنی دعا میں دوسروں کو بھی یاد کیا کرو
ہو سکتا ہے کسی کے نصیب کی خوشیاں آپ کی دعا کے ایک حرف کی منتظر ہو

یاالٰہی میں نے کبھی کسی کے ساتھ شر کا ارادہ نہیں کیا
بس دنیا والوں کے شر سے تو میری حفاظت فرما آمین یا رب العالمین

عطا کے ذریعے مختلف ہو سکتے ہیں
مگر الله دعائیں کبھی رد نہیں کرتا

اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور یہ با برکت مہینہ ہم سب کے لئے خوشیاں اور برکتیں لے کر آئے اللہ تعالیٰ ہم سب کے کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف فرمائے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

اے اللہ میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں تیرا شکر ادا کروں اور تیری بہترین عبادت کروں تو مجھے اپنی محبت عطا کر اور ویسا بنا دے جیسا تو اپنے پیاروں کو دیکھنا چاہتا ہے

دعا دل کی وہ کنجی ہے جو ہر دروازہ کھول دیتی ہے

آج کے لیے دعا
اے اللہ ہمیں صحت و تندرستی عطا فرما
ہمیں خوشیاں اور اطمینان عطا فرما
ہمیں صبر و شکر کے ساتھ ثابت قدم رکھ
آمین

اے اللہ
ہر اس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے اے میرے پروردگار تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے
آمین یا ربّ العالمین

اے میرے رب تو میری نیتوں سے واقف ہے
کبهی میرے کردار پر داغ نہ لگنے دینا

جو نصیب میں نہیں ہوتا وہ کبھی نہیں ملتا
لیکن دعاؤں سے نصیب بدل جاتے ہیں

اے پرورد گار ہماری دنیاوی زندگی میں آسانیاں عطا فرما اور آخرت کے تمام معاملات میں کامیابی عطا فرما ہمارے تمام مرحومین کی بخش و مغفرت فرما اور تمام بیماریوں کو صحت دے بے شک تو بڑا غفور الرحیم ہے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما
آمین یا ربُّ العالمین

اللّٰه پاک آپ کی جان مال ایمان آبرو روزی رزق علم عمل گھر کاروبار دسترخوان اولاد زندگی عبادات تقوی اخلاص اخلاق سادگی عاجزی انکساری اور عمر میں برکتیں رحمتیں وسعتیں رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطا فرمائے اور ھر بیماری سے شفا اور اچھی صحت عطا فرمائے
آمین یا ربُّ العالمین

دعا ہے اللہ تعالی آپ کو ہر وہ نعمت عطا فرمائے
جس میں آپ کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی ہو
صحت و تندرستی ہو خیر و برکت ہو خواہش ہو
اور سکون و عزت ہو
آمین ثم آمین

وہ ہے غفور رحیم سنتا ہے دعا سب کی
ندامت کے عالم میں ہاتھ اٹھا تو سہی

اے اللہ جو ہمارے حق میں بہتر ہے بس وہی عطا کرنا اور جو ہمارے لیے بہتر نہیں ہمیں اس کی خواہش اور سوچ سے بھی محفوظ فرما
آمین یا ربّ العالمین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top