Prophets Quotes in Urdu
ظلم اور غرور کی سزا دنیا میں ضرور ملتی ہے
(حضرت نوح علیہ السلام)
انصاف اور سچائی اللہ تعالی کے نزدیک قربانی کرنے سے زیادہ پسند ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ سلام)
حکمت روح کی زندگی ہے۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
اللہ تعالی کے ایمان کے ساتھ صبر صحت مندی کا باعث ہے۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
عقلمند وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سُنے۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
جو شخص علم رکھتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا وہ اس مریض کی مانند ہیں جو دوا تو رکھتا ہے مگر استعمال نہیں کرتا۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
جس کا بولنا ذکر الہی میں ہو جس کی خاموشی غور و فکر میں اور جس کی نگاہ، نگاہِ عبرت ہو وہ مجھ جیسا ہے۔
(حضرت عیسی علیہ السلام)
اسے بشارت ہو جسے اللہ تعالی نے اپنی کتاب کا علم دیا اور وہ متکبر نہیں مرا۔
(حضرت عیسی علیہ السلام)
ہر ایک انسان کی روشنی اس کی نظر میں ٹھیک ہے لیکن اللہ تعالی دلوں کو تولتا ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
گھر اور مال وہ میراث ہے جو باپ سے حاصل ہوتی ہے مگر عقلمند بیوی خدا تعالیٰ کی نعمت ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
جھگڑے کو کہ وہ تیز ہو جائے اس سے پہلے اس کو چھوڑ دو۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
اپنے آپ کو اس وقت تک انسان نہ سمجھو جب تمہاری رائے تمہارے غصے کے زیر اثر ہو۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
اللہ تعالی کی بے انتہا نعمتوں اور اس کے احسانات کا شکریہ انسانی طاقت سے باہر ہے۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
کتنے تندرست جسم، خوبصورت چہرے اور شیریں کلام کرنے والی زبانیں کل جہنم کے طبقات میں پڑے چیخ رہے ہوں گے۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
میرے نزدیک مٹی کا ڈھیلا اور روپیہ برابر ہے۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
ہر ایک کام کرنے سے پہلے اس کا انجام سوچ لو اگر میں انجام سوچ لیتا تو جنت سے نہ نکالا جاتا۔
(حضرت آدم علیہ السلام)
میں فقر کو دوست رکھتا ہوں اور مالداری سے نفرت کرتا ہوں۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
مالدار بہت دشواری کے ساتھ جنت میں داخل ہو گا۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
اے دنیا کو سونے چاندی کے لیے طلب کرنے والے! ترک دنیا بہت عمدہ چیز ہے۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
تم دنیا سے عداوت رکھو اللہ تعالی تمہیں محبوب رکھے گا۔
(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
جس کام سے تمھارا دل مطمئن نہ ہو اس کام کو نہ کرو۔کیوں کی جب مینے شجر ممنوعہ کھایا تو میرا دل مطمئن نہیں تھا مگر میں اس کے کھانے سے باز نہ رہا۔
(حضرت آدم علیہ السلام)
تھوڑا جو اللہ تعالی کے خوف کے ساتھ ہو اس بڑے خزانے سے جو رنج کے ساتھ ہو بہتر ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
تعلیم بہترین خیرات ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
جس شخص نے اپنے نفس پر قابو پایا وہ اس شخص سے زیادہ طاقتور ہے جو تنِ تنہا ایک شہر کو فتح کر لیتا ہے۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
جہالت لڑکوں کے دل سے وابستہ ہے مگر تربیت کی چھڑی اس میں سے اسے دور کر دے گی۔
(حضرت سلیمان علیہ السلام)
جب تمہاری روزی دوسروں کی روزی سے الگ ہو تو پھر یہ بے صبری اور پریشانی کیوں۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
کام کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا کروکیونکہ اگر میں فرشتوں سے مشورہ کر لیتا تو مجھے یہ تکلیف نہ اٹھانی پڑتی۔
(حضرت آدم علیہ السلام)
سچے کا تھوڑا سا مال چھوٹے کی بہت سی دولت سے بہتر ہے۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
اپنی ضرورتوں کو محدود کر لینا ہی بڑی دولت مندی ہے۔
(حضرت داؤد علیہ السلام)
جو شخص زندگی کی مناسب ضروریات سے زیادہ کا طالب ہوا وہ کبھی مطمئن نہیں ہو سکتا۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
سعادت مند وہ ہے جو اپنے نفس کی نگرانی کرے۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
دوسروں کی خوشی اور آسودہ حالی پر حسد نہ کرو کیوں کہ ان کی یہ خوشحالی زندگی تو چند روز ہے۔
(حضرت ادریس علیہ السلام)
عورتوں کی خواہشات پر کام نہ کرنا میں نے اپنی بیوی کی خواہش پر شجر ممنوعہ کھا لیا اور شرمندگی اٹھائی۔
(حضرت آدم علیہ السلام)
عارضی دنیا ر مطمئن نہ ہونا میں جاودانی جنت میں مطمئن تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے وہاں سے نکال دیا۔
(حضرت آدم علیہ السلام)

